بہارہ کہو:موٹرسائیکل حادثہ میں نوجوان جاں بحق

بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) راجہ زعفران عباسی کا صاحبزادہ راجہ احسن گزشتہ روز مری سے واپس بہارہ کہو آتے ہوئے ایکسپریس وے بستال موڑ کے نزدیک موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہو گیا ۔۔
جس سے راجہ احسن موقع پر چل بسا، نماز جنازہ گزشتہ روز ڈھوک جیلانی میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور راجہ زعفران عباسی سے تعزیت کا اظہار کیا۔