راولپنڈی،واسا اہلکار پر تشدد کا مقد مہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) واسا اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو محمد وقا ر نے بتایا کہ نیوگلزار قائد ڈیوٹی کر رہا تھا، پانی کی سپلائی کا ٹائم ختم ہو چکا تھا، اسی دوران عماد الرحمن عثمانی آیا ۔۔
اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، کپڑے پھاڑ دیئے اور مجھ سے چابی بھی چھین لی، اہل محلہ نے جان چھڑوائی۔، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔