اسلام آباد:کرائم میں اضافہ، 7روز میں 3افراد قتل

اسلام آباد:کرائم میں اضافہ، 7روز میں 3افراد قتل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، آئی این پی) اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں، درجنوں شہری طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 7روز کے دوران 3افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی 40 وارداتیں ہوئیں۔ نقب زنی کی 21وارداتوں میں شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم ہوئے، ایک ہفتے کے دوران سنیچنگ کی 8وارداتیں ہوئیں، 7دنوں میں ڈکیتی کی 1جبکہ چوری کی 86 وارداتیں ہوئیں، اسلام آباد سے 76موٹرسائیکل اور 10گاڑیاں چوری کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں