ایئر پو رٹ کے علاقہ سے 2چور پکڑے گئے ، درگت کے بعد پولیس کے سپرد

 ایئر پو رٹ کے علاقہ سے 2چور پکڑے  گئے ، درگت کے بعد پولیس کے سپرد

راولپنڈی (خبرنگار) دو چوروں کو پکڑ کر تشدد کے بعد شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو حیدر علی نے بتایا کہ صحن میں سو رہا تھا کہ دو چور موبائل فون، 7ہزار روپے لے گئے۔

سی سی ٹی وی فو ٹیج سے ملزمان محمد بابر اور علی نوید کی شناخت ہو گئی جنہیں اہل علاقہ کے ساتھ ملکر بنارس کالونی سے پکڑ لیا، لوگوں نے ملزمان کی خوب درگت بنائی، سر کے بال کاٹ دئیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں