2لیڈی سمگلرز سمیت 14منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے

2لیڈی سمگلرز سمیت 14منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2لیڈی منشیات سمگلرز سمیت 14ملزمان کو گرفتار کر کے 16کلو سے زائد چرس، 3کلو سے زائد ہیروئن اور 1کلو سے زائد آئس برآمد کر لی۔

پیرودہائی پولیس نے مسماۃ نسیم سے 1کلو 725گرام ہیروئن، نازیہ سے 1کلو 355گرام ہیروئن، ثاقب سے 1کلو 700گرام چرس، ماجد سے 1کلو 600گرام چرس، سجاد سے 1کلو 525گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے سلمان سے 2کلو 600گرام چرس، علیان سے 2کلو 520گرام چرس، عامر سے 1کلو 500گرام چرس، اقرار سے 1کلو 300گرام چرس، فیصل سے 1کلو 200گرام چرس، سول لائنز پولیس نے اسد سے 520گرام چرس، عبداللہ سے 540گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے نصیر سے 1کلو 200گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ناصر سے 1کلو 50گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں