اکادمی ادبیات کی شہدائے کربلا کی یاد میں ’محفل مسالمہ‘ آج ہو گی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے شہدائے کربلا کی یاد میں ’محفل مسالمہ‘ آج شام 4 بجے اکادمی ادبیات میں منعقد ہو گی، اختر عثمان خصوصی شرکت کریں گے۔
پاکستانی زبانوں کے شعرائے کرام شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت، سلام و منقبت پیش کریں گے، نظامت سید منظر نقوی کریں گے۔