صنفی ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ وزیراعظم کی ترجیح:شزہ فاطمہ

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن اور صنفی ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔
جبکہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشخیصی رپورٹ حکومت کے وژن کی رہنمائی کرنے والی دستاویز ہے۔ یہ باتیں انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشترکہ کنٹری ڈیجیٹل ایکو سسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ملک کی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔ ڈپٹی کنٹری نمائندہ اے ڈی بی نے توقع ظاہر کی اس دستاویز کی بصیرت ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں بہتر سرمایہ کاری کیلئے پالیسی سازوں کی رہنمائی کے عمل کی قدر میں اضافہ کرے گی۔