کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے:امیر مقام

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبران خواجہ طارق سعید، راجہ شجاع خورشید، سردار عدنان خالد اور ملک حنیف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک بھی موجود تھے۔ امیر مقام نے تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، 5اگست کو یوم استحصال کے حوالے سے پاکستان اور آزادکشمیر بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔