ڈینگی تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، کمشنر

ڈینگی تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

شہری ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شہریوں کو چاہیے وہ اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھیں۔ استعمال کیلئے جمع کیے ہوئے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ اس میں ڈینگی لاروا نہ بن سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی اپنی تمام تر توجہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مرکوز کریں، بارشوں کے باعث ڈینگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر بروقت اقدامات کیے جائیں تو بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں