راولپنڈی:مختلف علاقوں سے 35جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی:مختلف علاقوں سے  35جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 35جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 21ملزمان کو گرفتار کر کے 11رائفل 223بور، 3کلاشنکوفیں، ایک رائفل 12بور، 38میگزینیں اور گولیاں برآمد کیں۔۔۔

تھانہ صدر واہ پولیس نے 6پستول، ایک رائفل، تھانہ صدر واہ پولیس نے شراب سپلائر ماجد سے 50لٹر شراب، تھانہ آر اے بازار پولیس نے عثمان سے 15لٹر شراب، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے تیمور سے 10لٹر شراب، تھانہ روات پولیس نے اسد سے 26بوتل شراب، نادر سے 10بوتل شراب، علی جواد سے 760گرام چرس برآمد کی۔، تھانہ ویسٹریج پولیس نے اسمعیل سے 560گرام چرس، اشرف سے 520گرام چرس برآمد کرکے مقد مات درج کر لیے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں