کورونا آئسولیشن، انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹرز کو نجی شعبہ کے ذریعے چلانے کیلئے 14نجی ہسپتالو ں کو مراسلہ جاری

کورونا آئسولیشن، انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹرز کو نجی شعبہ کے ذریعے چلانے کیلئے 14نجی ہسپتالو ں کو مراسلہ جاری

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز کو کورونا آئسولیشن ہسپتال و انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر کو نجی شعبے کے ذریعے چلانے کیلئے تجاویز دینے کیلئے مراسلے لکھے ہیں۔۔۔

 14 نجی ہسپتالوں و میڈیکل کالجز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت قومی صحت نے 265 بیڈ کے آئسولیشن ہسپتال و انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر کو نجی شعبے کے ذ ریعے چلانے کا فیصلہ کیا ہے، سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت کی ہدایت کے مطابق تمام ہسپتال اور میڈیکل کالجز آئسولیشن ہسپتال و انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹرز کا دورہ کریں اور اپنی تجاویز پیش کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں