روٹی کی قیمت پر کو ئی سمجھوتا نہیں کرینگے ، ڈی سی راولپنڈی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ روٹی کے ریٹ پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے پتیر روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی ہوئی ہے اس سے زائد لینے والوں کیخلاف کارروا ئی کی جا ئیگی ، راولپنڈی میں مہنگے داموں اشیا ئے ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روٹی، چکن، دودھ، دہی، گوشت سمیت تمام اشیا ئے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر فوکس کریں جہاں خلاف ورزی ہو وہاں فور ی کارروائی کی جا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔