تجاوزات خاتمہ کیلئے بھرپور مہم چلا ئی جا ئے ، چیف کمشنر اسلام آباد

تجاوزات خاتمہ کیلئے بھرپور مہم چلا ئی جا ئے ، چیف کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چیئرمین نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلا ئی جا ئے ، اجلاس میں زون تھری میں ہر طرح کی تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ دریں اثنا چیئرمین کی زیر صدارت راول ڈیم میں مچھلیوں کی اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی اور بریفنگ دی ۔ میں بتایا گیا کہ مچھلیوں کی اموات ممکنہ طور پر پانی میں آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے ہو ئیں تاہم اس کا حتمی تعین رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ راول ڈیم میں آلودگی کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام کو تیز کیا جائے۔  اس موقع پر کورنگ اور راول ڈیم میں بہنے والے دیگر نالوں میں کوڑا پھینکنے کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی واٹر مینجمنٹ سی ڈی اے کی سربراہی میں راول ڈیم میں پانی کی آلودگی کے تدارک کے لئے خصوصی سیل بھی قائم کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں