چینی وفد کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز چائنیز وفد نے ملاقات کی جس کو مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بر یفنگ دی گئی۔
چائنیز وفد نے سی ڈی اے کے دفاتر اور سٹریٹ لائٹس کی سولر پر منتقلی کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد سے آئی ٹی کیلئے سلیکون ویلی اور فورٹیئر ڈیٹا کے منصوبوں کی تفصیلات بھی شیئر کی گئیں۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مشن سے میٹنگ کی۔ اے ڈی بی کے مشن نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں اسلام آباد کیلئے سائیکلنگ ٹریکس کے منصوبہ پر اے ڈی بی کے کنسلٹنٹ نے بر یفنگ دی۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سائیکلنگ ٹریکس منصوبہ کو اسلام آباد میں میٹروبس اور دیگر بس سروسز کے ساتھ منسلک کیا جائے۔