این پی سی میں صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس بارے آگاہی سیشن

 این پی سی میں صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس بارے آگاہی سیشن

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس اور کارڈز کے اجرا کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔۔۔

جس میں سٹیٹ لائف انشورنس اور پی آئی ڈی کے نمائندگان نے ہیلتھ انشورنس اور کارڈرز کے اجرا سمیت بنیادی معلومات فراہم کیں، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی نے وزیر اطلاعات اور وزارت اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ انشورنس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے ، سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے کہا کارڈز کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد ہیلتھ کارڈز جاری کر دیئے جائینگے ۔ سٹیٹ لائف انشورنس کے پشاور سے زونل ہیڈ فیاض نور نے بتایا کہ صحافی اور میڈیا ورکرز سات لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولیات سے مستفید ہونگے ۔سٹیٹ لائف انشورنس کے ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن زمان خان نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت صرف اندراج کردہ فرد کا ہی علاج ہوگا،خاندان کا کوئی دوسرا فرد اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا،پی آئی ڈی کے ڈی جی وقار ایوب نے بتایا کہ یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرانا ضروری ہے ،سٹیٹ لائف ہیلتھ کارڈ ایپ کے ذریعے تمام معلومات اور ر ہنمائی موبائل فون کے ذریعے باآسانی حاصل کی جا سکتی ہے ،مزید کسی بھی معلومات یا شکایت کی صورت میں ٹول فری نمبر 07007-0800 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں