سنگین جرائم میں ملوث مجر موں کو فوری گرفتار کیا جا ئے ، ایس پی صدر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس پی صدر زون حاکم خان کی زیرصدارت کر ائم میٹنگ کا انعقاد ہو ا، میٹنگ میں صدر زون کے ایس ڈی پی اوز۔۔۔
ایس ایچ ا وز اورتفتیشی افسران نے شرکت کی، اجلا س کے دوران ایس پی صدر نے کہا کہ قبضہ مافیا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کو فوری گرفتار کیا جا ئے ، اہم پوائنٹس کی سکیورٹی ڈیوٹی کومو ثر بنا ئیں اور پیٹرولنگ کے دائر ہ کا ر کو وسیع کر یں، تمام بیٹ افسران اپنی بیٹ میں مو جود رہیں ۔ ایس ایچ اوزشہریوں کی دادرسی کے لیے تھانہ جات میں اپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں۔