ایم سی آئی کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے ، چیف کمشنر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ایم سی آئی کے مختلف شعبوں کے افسران نے شرکت کی. محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایم سی آئی کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے . انہوں نے ہدایت کی کہ ایم سی آئی کے ریونیو میں اضافے کے لئے مزید ذرائع آمدن تلاش کئے جائیں، ایم سی آئی کے ریونیو کے حصول میں موجود ہر طرح کی لیکیجز کو ختم کرنے کا پلان بھی پیش کیا جائے ، ایم سی آئی میں کام کرنے والے تمام افسران و ملازمین کی باقاعدہ کارکردگی جانچنے کے لئے کی پرفارمنس انڈیکٹرز (KPIs) تیار کئے جا ئیں ،تمام شعبوں کی باقاعدہ جاب ڈسکرپشن بھی بنائی جائے ،دفتری امور کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی فیڈرل گورنمنٹ سے منظوری لے کر جلد نافذ کیا جائے گا۔