بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق ملنا چا ہئیں :نیئر بخاری

بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق ملنا چا ہئیں :نیئر بخاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے تنظیمی عہدیداروں نے مرکزی سیکر ٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سیدنیئر حسین بخاری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔۔۔

نیئر حسین بخاری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی سلامتی یکجہتی اور جمہوری نظام کے تسلسل کی ضامن ہے ، بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کو منظم اور مضبوط کیا جانا ضروری ہے ۔بلوچستان کے حقوق بلوچستان والوں کو ملنا چاہئیں اور بلوچستان والوں کا فرض ہے کہ وہ فیڈریشن کی مضبوطی کے لیے اپنی توانائیوں کو صرف کریں۔ و فد نے انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر سے بھی ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں