ملک کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے :چیئرمین آئیسکو
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین آئیسکو بورڈ ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ملک کی سلامتی پر ہر گز کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
یوم آزادی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا 14اگست محض تاریخ نہیں بلکہ امانت ہے جو ہمارے اسلاف نے لاکھوں قربانیاں دینے کے بعد ہمارے حوالے کی، ہمیں آج عہد کرنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔