سی ڈی اے: شاہدرہ، چنیوٹ ڈیم تعمیر، پانی منصوبوں کی فیز یبلٹی سٹڈی کرانے کی منظوری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد میں پانی کی سپلائی کے مختلف منصوبوں کی پری فیزیبلٹی سٹڈی واپڈا سے کرانے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ اجلاس میں خان پور ڈیم سے سیپیج سے ضائع ہونے والا پانی استعمال میں لانے کے آپشنز اور سنگجانی ٹریٹمنٹ پلانٹ تک پائپ لائن بچھانے، اسلام آباد میں شاہدرہ ڈیم اور چنیوٹ ڈیم کی تعمیر کیلئے فیزیبلٹی سٹڈی واپڈا سے کرانے کی منظوری دی گئی۔ پارلیمنٹیرینز کیلئے 104فیملی سوئٹس کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی شرائط و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی اور نیلامی میں سرمایہ کار دوست پالیسی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔