محکمہ جنگلات مری کے تمام188ملازمین تبدیل کر دئیے گئے
مری(نمائندہ دنیا)محکمہ جنگلات مری کے تمام ملازمین کامری سے تبادلہ کر دیا گیا، جنگلات کے 188 ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تبادلے منسوخ نہ کیے گئے تو دفاتر کی تالا بندی کردی جا ئیگی ۔
ان خیالات کااظہار فاریسٹ یونین کے صدرضمیر عباسی،جنرل سیکرٹری بابرعباسی، عطا الرحمان ستی، رویز عباسی، شاہدعباسی،گلزرین اوردیگرنے مری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میونسپل ایمپلائزیونین، ایپکااوردیگرتنظیموں کے ساتھ رابطے کرلیے ہیں ، وزیرجنگلات پنجاب مریم اورنگزیب تبادلے فوری منسوخ کر یں ۔ یونین کے نمائندوں نے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور سے ملاقا ت بھی کی جنہوں نے ملازمین کوجلد معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔