اسلام آ باد:16اشتہاریوں سمیت 32 جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آ باد:16اشتہاریوں سمیت 32 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے 16 اشتہا ریوں سمیت 32 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے سلیمان سے پستول، شالیمار پولیس نے نزاکت حسین اور محمد ازرم سے 2پستول ، گولڑہ پو لیس نے محمد آ صف سے پستول، سنگجا نی پولیس نے عثمان سے 520گرام ہیروئن، تھانہ شمس کالو نی پولیس نے عثمان علی اور ثمر سے 2 پستول ، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ضیاالحق سے 1700گر ام ہیر وئن ، تھا نہ کھنہ پولیس نے ارسلان سے 531گر ام ہیر وئن، تھا نہ کر پا پولیس نے شان علی سے پستول، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ظہیر احمد، اویس اور آفتاب سے 1100گر ام چرس اور2 پستول برآمد کیے ۔ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے نو شیر وان سے پستول، تھا نہ بنی گا لا پولیس نے افتخار احمد سے پستول برآمد کیا ۔ تمام مقدمات درج کرلیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں