ایم او ایل پاکستان کا قائد اعظم یونیورسٹی طلبہ کیلئے کتب کا عطیہ

ایم او ایل پاکستان کا قائد اعظم یونیورسٹی طلبہ کیلئے کتب کا عطیہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی گروپ ایم او ایل کی پاکستان میں ذیلی کمپنی ایم او ایل پاکستان نے قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف پالیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے کتب عطیہ کیں۔

اس حوالے سے گزشتہ روز قائد اعظم یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم او ایل پاکستان کے سی ای او رولٹ ایڈم لازلو نے کتب قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے سپرد کیں۔ رولٹ ایڈم لازلو کا کہنا تھا کہ کمپنی، ایم او ایل پاکستان اپنے آپریشنل علاقوں کے طلبہ کی استعداد اور قابلیت کو بڑھانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

 

 

، ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ایم او ایل پاکستان کے اس عطیے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ایم او ایل پاکستان کی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں