اوورسیز پاکستانیز کیلئے منصوبے جلد شروع:چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو اسلام آباد کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مستقبل میں مختلف منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں، ان منصوبوں سے پاکستان میں غیر ملکی ترسیلات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ان منصوبوں کے حوالے سے تکنیکی مدد فراہم کرے۔ ایڈوائزرز اور کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔