پولیس کو ہائی سکیورٹی زون میں الرٹ رہنے کے احکامات
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن جواد طارق نے ہائی سکیورٹی زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بریفنگ بھی دی۔
انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو فرائض منصبی کی نوعیت اور موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔