چوری کی وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے 3 ملزم گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان کی شناخت خلیل، کامران اور جمیل کے ناموں سے ہوئی جن کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔