اشتہاریوں سمیت 11 ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد

اشتہاریوں سمیت 11 ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے نشہ اب نہیں مہم کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران 5 اشتہاریوں سمیت 11 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔۔۔

 ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ علی حسین کو گرفتار کر کے اس سے ایک تیس بور پستول، شبیر حسین کو گرفتار کرکے اس سے ایک خنجر، عثمان افضل کو گرفتار کرکے اس سے ایک بارہ بور رائفل، وحید کو گرفتار کر کے اس سے 170گرام ہیروئن، بلال کو گرفتار کر کے اس سے ایک تیس بور پستول برآمد کر لیا گیا۔ اشتہاریوں اور عادی مجرموں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 5اشتہاری ملزم بھی گرفتار کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں