راولپنڈی ضلع میں ایمرجنسی اینڈ ایمبولینس پورٹل قائم

 راولپنڈی ضلع میں ایمرجنسی اینڈ ایمبولینس پورٹل قائم

راولپنڈی (احمد بھٹی) پنجاب میں پہلی مرتبہ اور راولپنڈی ضلع میں ایمرجنسی اینڈ ایمبولینس پورٹل قائم کر دیا گیا، ٹریفک پولیس ریسکیو اور ایمبولینس گاڑیوں کی ہسپتال تک رسائی میں معاونت کرے گی۔۔۔

 تمام نجی و سرکاری ایمبولینس سروس ڈرائیوروں کا ڈیٹا بیس بھی قائم کر دیا گیا۔ سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کے مطابق پنجاب میں پہلی مرتبہ ایسا نظام وضع کیا گیا کہ ٹریفک پولیس اور تمام سرکاری و نجی ریسکیو ورکرز، اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن قائم ہو۔ اجلاس کے شرکاکوبتایاگیاکہ ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کے محفوظ راستے کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس میں مخصوص موبائل اور پی ٹی سی ایل نمبرز کے ساتھ فوکل پرسن تعینات ہو گا جو یقینی بنائے گا کہ ایمرجنسی گاڑیاں بغیر رکاوٹ جا سکیں۔ امن و امان کی صورتحال میں بھی ایمرجنسی گاڑیوں کی نقل و حرکت یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا ایمرجنسی گاڑیوں کو شہر کے بڑے ہسپتالوں اور اہم سڑکوں پر متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے اجلاس میں شریک ایمبولینس ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی تربیت کی دعوت بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں