صنفی بنیاد پر تنخواہوں میں تفریق معاشی عدم مساوات کو بڑھا دیتی،شیری رحمان

صنفی بنیاد پر تنخواہوں میں تفریق معاشی عدم مساوات کو بڑھا دیتی،شیری رحمان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مساوی تنخواہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں مساوی تنخواہ کا عالمی دن منانے کا مقصد۔۔۔

 صنفی تنخواہ کے فرق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ کا مطالبہ کرنا ہے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق عالمی سطح پر خواتین مردوں کی نسبت 20 فیصد کم کماتی ہیں جبکہ پاکستان میں یہ فرق 34 فیصد تک بڑھ گیا ہے، صنفی بنیادوں پر تنخواہوں میں یہ تفریق معاشی عدم مساوات کو بڑھا دیتی ہے۔ تنخواہ کے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے فوری اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں