تنخواہ کی وقت پر ادائیگی یقینی بنائی جا ئے ، ریلوے ورکرز یونین

 تنخواہ کی وقت پر ادائیگی یقینی بنائی جا ئے ، ریلوے ورکرز یونین

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے ورکرز یونین تارا نشان کے ذمہ داران نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ پھر تاخیر کا شکار ہے ۔۔۔

اے ٹور کے ملازمین پانچ تاریخ گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہوں کے منتظر ہیں،تنخواہ کی وقت پر ادائیگی یقینی بنائی جائے ، 16سکیل تک کے ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کی گئی ہے جبکہ 17 تا 22 گریڈ کے کسی ملازم کو نہیں چھیڑا گیا ۔ ریلوے ملازمین کو حقوق دینے کے بجائے بے روزگار کرنا اور ریلوے کی نجکاری کرنا حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے ،اگر ریلوے ملازمین کی حق تلفی کی گئی تو احتجاج کی راہ اپنانے پر مجبور ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی قائدین جنید اعوان، ظفر اعجاز، مبارک حسین، شیخ عارف ،قیصر سلیم و دیگر نے جنرل منیجر عامر بلوچ کو ریلوے ملازمین کے مسائل سے آ گاہ کرتے ہوئے کیا۔ جنرل منیجر ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ ریلوے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں ،حکومت کی جانب سے فنڈنگ کا اجرا ہوتے ہی ملازمین کو ان کا حق دے دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں