نوشہرہ:ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق

نوشہرہ:ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) سڑک کے حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جلوزئی شادی باغ کے مقام پر تیز رفتار کیری وین نے مدرسہ سے گھر جانے والے بارہ سالہ ساجد کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

 کیری وین کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسرے واقعہ میں اکبرپورہ کے علاقہ ٹیٹارہ میں تیزرفتار موٹر سائیکل سوار نے سڑک کنارے کھڑے بزرگ شخص حیات کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ہسپتال منتقلی کے دوران بزرگ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمات درج کرلیے گئے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں