نسٹ:ملائشین وزیراعظم کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری عطا

نسٹ:ملائشین وزیراعظم کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری عطا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے خصوصی کانووکیشن کے دوران ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری عطا کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے علامہ اقبال کے بارے میں کلیدی خطبہ بھی دیا، جس میں اقبال کی فکر کی گہری تفہیم، جامع ترقی اور انفرادی فلاح و بہبود کیلئے کو ششوں کا ذکر کیا گیا۔ ملائشین وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کاگرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہماری دونوں قومیں مستقبل میں مزید مضبوط تعلقات قائم کرتے ہوئے مزید قریب تر ہوں گی۔ نسٹ کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انتہائی عاجزی کے ساتھ اور اقبال کی روح کے ساتھ ملائشیا کے عوام کی جانب سے یہ اعزاز گہرے فکری اور ثقافتی کی علامت کے طور پر قبول کرتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں