صدر منہاج القرآن کی کرپٹو کرنسی پر کتاب، علمی و شرعی مواد شامل

صدر منہاج القرآن کی کرپٹو کرنسی  پر کتاب، علمی و شرعی مواد شامل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کی کرپٹو کرنسی کے موضوع پر کتاب شائع ہو گئی۔

 اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق کتاب جدید کرنسی کے استعمال کے اسلامی، اخلاقی، فقہی، علمی و شرعی محاکمہ کے مواد پر مشتمل ہے۔ کتاب میں قبل از اور بعداز اسلام رائج کرنسی اور عہد نبویؐ، خلفائے راشدین، عہد اموی و عباسی و فاطمی اور خلافت عثمانیہ سمیت ہندوستان میں کاغذی کرنسی کے اجرا و ارتقاکی تاریخ شامل ہے، علماء کی آراء اور فتاویٰ جات بھی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں