سول لا ئن کے علاقہ سے تشدد زدہ لاش برآمد ، اہلیہ سمیت 5افراد کیخلاف مقد مہ درج

سول لا ئن کے علاقہ سے تشدد زدہ لاش  برآمد ، اہلیہ سمیت 5افراد کیخلاف مقد مہ درج

راولپنڈی (خبر نگار) شہری کی تشدد زدہ لاش ملنے پر پولیس نے اہلیہ سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس کو عمانویل فلپ نے بتایا کہ اسی تھانہ سے کال آئی کہ آپ ڈھوک چراغ دین پہنچیں آپکا بیٹا ندیم کا قتل ہوگیا ،میں پہنچا تو دیکھا ندیم کی لاش سرکنڈوں میں پڑی تھی اور اس پر تشدد کے نشان تھے ۔ بیٹے کی شادی مہوش کے ساتھ ہوئی تھی اور اُسکے 3 بچے بھی ہیں ، مہوش کا کردار ٹھیک نہ تھا،اس نے یکطرفہ طلاق کی ڈگری لے لی تھی ، یقین ہے کہ میرے بیٹے ندیم کو مہوش کرن نے بلا کر اپنے سا تھیوں پرویز راہی،خرم،مُنا ، عمران سے مل کر قتل کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں