راولپنڈی، 59 وارداتیں، شہری 2 گاڑیوں 12 موٹر سائیکلز سے محروم

راولپنڈی، 59 وارداتیں، شہری 2 گاڑیوں 12 موٹر سائیکلز سے محروم

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی 59 وارداتوں میں شہریوں کو 2 گاڑیوں، 12 موٹرسائیکلوں، رقم، زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

آر اے بازار کی حدود سے حبیب اللہ اور ٹیکسلا کی حدود سے اسحاق کی گاڑیاں چوری ہوگئیں، رتہ امرال میں دو موٹر سائیکل سوار خرم شہزاد سے اسلحہ کی نوک پر پرس، موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ریس کورس کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے احسن سے گن پوائنٹ پر موبائل فون، 35 ہزار روپے چھین لیے، دھمیال میں قیصر رضوان کے گھر سے 2 تولے سونا اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں