کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

 کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

دنیا نیوز کے عادل تنولی سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، وزیر داخلہ نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کرمنل مافیا کی نشاندہی کریں، امید ہے ایسوسی ایشن پیشہ ورانہ صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، وزیر داخلہ نے کہا کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز اور وزارت داخلہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ تقریب وزارت داخلہ میں ہوئی۔ چیئر مین شکیل قرار، وائس چیئر مین نعیم جنجوعہ، صدر قمر المنور، سیکرٹری جنرل ذوالقرنین حیدر، سینئر نائب صدر عادل تنولی، نائب صدور نعیم اصغر، بلال آفریدی، سیکرٹری انفارمیشن ناصر بٹ اور سیکرٹری خزانہ ثاقب سید نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے صحافیوں کی دوران کوریج حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں