واہ کینٹ سے شہری اغوا
راولپنڈی (خبرنگار) شہری کو اغوا کر لیا گیا، واہ کینٹ پولیس کو ممتاز حسین نے بتایا کہ اس کا بھائی سجاد حسین عمر 46سال گزشتہ شب ایک کال آنے پر گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔۔
خدشہ ہے کہ اسے عادل نیاز اور رحمان شاہ اغوا کر کے اٹک لے گئے کیونکہ ان کے ساتھ اٹک میں میرا زمین کا مقدمہ چل رہا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔