راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ا جلاس
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں ایڈ یشنل کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرحید ر شجاع کی زیرصدارت ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔۔۔
جس میں وائس پریذیڈنٹ ملک منیر،انچارج ہارٹیکلچر سٹ ڈینگی سیل، سینی ٹیشن، انجینئرنگ برانچ کے حکام نے شر کت کی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینٹ کے 210 سے زائد اوپن خالی پلاٹس کو صاف کردیاگیا ،روزانہ کی بنیاد پرفوگنگ اورسپرے کیا جا رہا ہے جبکہ کینٹ جنرل ہسپتال میں ڈینگی وارڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے ، کینٹ میں آگاہی مہم شروع ہے اور اس حوالے سے بینر ز اور پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے ہیں ۔