بیول میں مو ٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں شہری قتل
بیول( نمائندہ دنیا ) بیول میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔
ٹکال کے رہائشی عمران شاہ کے قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرخان محمود الحسن رانا،ایس ایچ او گوجرخان نذیر ، انچارج پولیس چوکی قاضیاں زاہد موقع پر پہنچ گئے ، انہوں نے مقتول عمران شاہ کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔