نو شہرہ :مو ٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

نو شہرہ :مو ٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پبی سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 18سالہ لڑ کی جاںبحق ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے بھائی شاہ سوار کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی کی راستہ میں ملزم حمید نے تعاقب کرکے فائرنگ کی اور اسے موت کے گھاٹ اتا ر دیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم حمید مقتولہ کے رشتہ سے انکار پردلبرداشتہ تھا اور گزشتہ روز قتل کر کے فرار ہو گیا ، مقتولہ کی لاش کو پبی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ پبی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں