بصارت سے محروم افراد کو فعال شہری بنایا جا سکتا ، سپیکر قومی اسمبلی

 بصارت سے محروم افراد کو فعال شہری بنایا جا سکتا ، سپیکر قومی اسمبلی

ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سفید چھڑی کے عالمی دن پر بصارت سے محروم افراد کی ہمت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔

سفید چھڑی کا دن بصارت سے محروم افراد کی ہر ممکن معاونت اور حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انہیں معاشرے کا کارآمد اور فعال شہری بنایا جا سکتا ہے ۔ ان کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے اور انہیں معاشرتی زندگی میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، انہیں تمام شعبہ ہائے زندگی میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں گے ۔ قومی اسمبلی بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں