وزیراعظم آزاد کشمیر سے خصوصی افراد کی ملاقات
راولاکوٹ(اے پی پی)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے سپیشل افراد کے وفد نے ملاقات کی۔ سپیشل افراد نے وزیراعظم سے معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد کی درخواست کی۔
وزیراعظم نے انہیں سپیشل افراد کے کوٹہ پر سو فیصد عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا سپیشل افراد کی کوٹہ کے مطابق تقرریاں کی جا ئیں گی، سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے۔