کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اوپن یونیورسٹی نے کشمیریوں سے یکجہتی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف گزشتہ روز ایک سیمینار اور واک کا انعقاد کیا۔
پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کے اندر ایک ریلی نکالی گئی، مقررین نے عالمی برادری سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا کہ کشمیری لوگ پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے ۔مقررین میں مدثر رشید، جمشید سلطان ملک، میاں ثنا اللہ، ڈاکٹر سید اکمل شاہ، پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن، سید غلام کاظم علی، ڈاکٹر کشور سلطانہ اور ڈاکٹر عبدالباسط مجاہدشامل تھے۔