لوک ورثہ کی گولڈن جوبلی تقریبات 8نومبر سے شروع ہونگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) لوک ورثہ کی گولڈن جوبلی تقریبات اور سالانہ لوک میلہ آٹھ سے سترہ نومبر تک لوک ورثہ کمپلیکس شکرپڑیاں میں منعقد ہو گا۔۔
لوک میلہ کی بھرپور تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ڈائریکٹر لوک ورثہ انوارالحق کے مطابق لوک میلہ، ایک سالانہ تقریب ہے جو صوبوں کے تعاون سے ملک کے روایتی رنگوں کی نمائش کرتی ہے، تقریباً پانچ سو سے زائد ہنرمند، موسیقار، اداکار اور کاروباری افراد ایک ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ روا یتی موسیقی لوک رقص پرفارمنس، کرافٹ بازار اور روایتی کھانوں کے سٹال لگائے جائیں گے، میلے کے دوران کئی ماہر ہنرمندوں، فنکاروں اور میوزیشن کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ داخلہ ٹکٹ 200روپے اور طلبہ کیلئے 100روپے فی کس ہے۔