آزاد کشمیر میں ایڈہاک ملازمین کے معاملات فوری حل کرنیکا مطالبہ

آزاد کشمیر میں ایڈہاک ملازمین کے معاملات فوری حل کرنیکا مطالبہ

راولاکوٹ (دنیا رپورٹ) آزاد کشمیر میں ایڈہاک ملازمین کے معاملات کو فوری حل کیا جائے، ملازمت کی عمر گزرجانے کے بعد ملازمین کو فارغ کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔۔۔

 فوری حل نہ نکالا گیا تو 45روز بعد متاثرین سڑکوں پر ہونگے، اپنی زندگی کا نصف حصہ تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والوں کا یوں فارغ کیا جانا قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل سردار سعید خان، کونسلرز سردار ارشد، غیاث خان اور ساحل محمود نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم حکومتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے فوری ایڈہاک ملازمین کے معاملات کو یکسو کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں