سکھ زائرین کیلئے ویزا مفت، 48 گھنٹے میں جا ری ہو تا، رمیش سنگھ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑ ہ نے کہا ہے کہ سکھوں کیلئے پاکستان کا ویزابالکل مفت ہے اور یہ 48گھنٹوں میں آن لائن مل جاتا ہے۔۔۔
پاکستان میں 280مذہبی مقامات ہیں اور پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقاما ت کی بھرپور حفا ظت کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ٹورازم پوٹینشل کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا یہاں 200سے زائد مذہبی مقامات اور گردوارے ہیں۔ضلع قصور، ننکانہ، لاہور اور نارووال میں 100سے زائد گردوارے ہیں، سکھوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف پورا بیا نیہ بنایا گیا تاکہ سکھوں کی آمد و رفت کم ہو۔