ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام پراپر ٹی ایکسپو 2024 کا انعقاد

 ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام پراپر ٹی ایکسپو 2024 کا انعقاد

اسلام آباد(دنیارپور ٹ)ڈی ایچ اے اسلام آباد راولپنڈی کے زیر اہتمام پراپرٹی ایکسپو دو ہزار چوبیس کا انعقاد گز شتہ روز کیا گیا جس میں سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 ڈی ایچ اے نے اس موقع پر چکری کے مقام پر 26 ہزار کنال پر مشتمل اپنے نئے منصوبے ڈی ایچ اے گندھارا کی نقاب کشائی بھی کی جبکہ ڈی ایچ اے نے فیز ٹو میں پراپرٹی ایکسپو 2024 کا انعقاد کیا ۔سکوا ش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوائنٹ وینچر ڈی ایچ اے بریگیڈ یئر (ر) نذیر حسین خان نے ڈی ایچ اے گندھارا سے متعلق بریفنگ دی ،انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں نئی مثالی طرز رہائش متعارف کروائی گئی جہاں سرمایہ کاروں کیلئے ریذیڈنشل، اپارٹمنٹ اور کمرشل تینوں شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ اے گندھارا پراجیکٹ کی نقاب کشائی بھی کی گئی اور منصوبے میں تعلیمی ادارے ، تھیم پارک و دیگر سہولیات فراہم کرنے والے شراکت داروں کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے گئے ، روٹس ملینیم ، اے ایم 99 گروپ ، سینٹورس انتظامیہ ، پریمیر چوائس کیسا تھ ایم او یو سائن کیے گئے ۔ آخر میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈ یئر (ر) نجف عباس نے شرکاکا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں