13032گلیشیئرکی دریافت اہم کامیابی ، رومینہ خورشید

  13032گلیشیئرکی دریافت اہم کامیابی ، رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ خطوں میں گلگت بلتستان بھی شامل ہے، پاکستان میں گلیشیئر کی حالیہ انوینٹری بڑی کامیابی ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور EvK2CNR کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ \\\"پاکستان میں 13032گلیشیئرز کی نئی انوینٹری: \\\"گلیشیئرز اینڈ سٹوڈنٹس\\\" پراجیکٹ کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم کی معاون نے اطالوی حکومت کے کردار اور تعاون کی تعریف کی اور مزید کہا پاکستان میں 13032 گلیشیئرز کی نئی قابل ذکر تعداد سامنے آئی ہے ۔ یہ ایک اہم دریافت ہے ، جو EvK2CNR کے ماہرین کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا آرمیلینی، اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون کے ڈائریکٹر فرانسسکو زٹا، UNDP پاکستان کے رہائشی نمائندے سیموئیل رِزک، EvK2CNR کے ماحولیاتی ماہرین، وزارت موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں