راولپنڈی:اے ٹی ایم سکینڈل میں ملوث3ملزم لاہور سے گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بینک اے ٹی ایم سکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ماجد، محمد عاطف اور محمد وقاص شامل ہیں ،ملزمان خود کو بوتھ آپریٹر ظاہر کر کے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے اور تکنیکی وجوہات کا بہانہ بنا کر صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ وصول کرتے تھے اور صارفین کو اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے واپس کرتے تھے ،ملزمان صارفین کو بائیومیٹرک کروانے کا بہانہ بنا کر بھی خفیہ معلومات حاصل کرتے تھے ۔ملزمان کے قبضے سے 21 اے ٹی ایم کارڈز اور 4 موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ۔