ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسز کی ادائیگیوں کا نیا سسٹم متعارف

  ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسز کی ادائیگیوں کا نیا سسٹم متعارف

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایف بی آر نے ادائیگیوں کا ایک نیا سسٹم ePayment 2.0 متعارف کرا دیا۔ IRIS 2.0پورٹل میں دستیاب ہے۔

اس سسٹم سے صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس سے انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے محفوظ، مؤثر اور آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی ۔یہ سسٹم ایک محفوظ اور درست ملٹی اسٹیپ ورک فلو کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو PSID جنریٹ کرنے ، اے ڈی سی چینلز کے ذریعے ادائیگی مکمل کرنے اور فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی اور ڈی ٹی) عائشہ فاروق نے اسلام آباد میں PRAL ہیڈکوارٹرز میں ePayment سسٹم کا افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں